خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
28 May 2024
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی میں افسران و ملازمین کے ٹک ٹاک استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسپیکر سے رولنگ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے، پولیس والے کاروائی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر ٹاک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے رولنگ دیں اور فوری پابندی عائد کی جائے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پولیس اب کارروائیوں سے زیادہ ٹک ٹاک پر فوکس کرتی ہے جس کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویژن سمیت تمام علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 140 ارب روپے پولیس اور امن و امان کیلئے مختص کیے ہیں اس فنڈ کو کارکردگی بنیاد پر تقسیم کیا جائے تاکہ جرائم کا سد باب ممکن ہوسکے۔
Comments
0 comment