خیبرپخونخوا حکومت کا قرآن محل بنانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
12 Jul 2024
خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں قرآن مجید کے قدیم نسخوں کو جمع کر کے محل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے اس تاریخی عمارت کو قرآن محل کا نام دیا جائے گا۔ جس میں قدیم قرآن مجید کے نسخے بھی رکھے جائیں گے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کے حکام کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا ۔
اجلاس میں محکمہ اوقاف کے حکام نے معاشی، انتظامی امور اور وقف بورڈ کی اراضی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ گنڈا پور نے محکمہ اوقاف کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ قرآن مجید کے نایاب و قدیم نسخے اکھٹے کریں اور ایک میوزیم بنا کر انہیں محفوظ کیا جائے۔ انہوں نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو قرآن محل کی تعمیر کے لیے محکمہ اوقاف کو اراضی دینے کی ہدایت بھی کی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں رحمت العالمین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور بتایا کہ تمام اضلاع میں صوبائی حکومت کانفرنسز کراوئے گی جس میں جید علما کرام بھی شرکت کریں گے۔
Comments
0 comment