لگتا ہے الیکشن کے بعد انٹرنیٹ ٹھیک ہو جائے گا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

لگتا ہے الیکشن کے بعد انٹرنیٹ ٹھیک ہو جائے گا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

عدالت کا انٹرنیٹ اور موبائل سروس بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم
لگتا ہے الیکشن کے بعد انٹرنیٹ ٹھیک ہو جائے گا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جکی بہا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع کو 21 فروری تک برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور دالت نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا نٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھا اور سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!