لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ گرفتار
Webdesk
|
10 Mar 2024
لاہور میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے حراست میں لیا ہے۔
لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کا کہنا تھا کہ والد کی گاڑی تھانے میں ہے لیکن وہ یہاں نہیں ہیں، فکر مند ہیں کہ وہ کہاں ہیں، ان کی گاڑی لاہور کے تھانہ شمالی چھاؤنی میں کھڑی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماء سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے ایڈووکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت حراست میں لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments
0 comment