لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے جاسوس ڈرون پکڑا گیا

لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے جاسوس ڈرون پکڑا گیا

فورسز نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں
لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے جاسوس ڈرون پکڑا گیا

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے ایک مشکوک سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے جام کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں ایک غیر مجاز ڈرون کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ خصوصی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرون کو جام کر کے محفوظ طریقے سے زمین پر اتار لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک جدید قسم کا سرویلنس ڈرون تھا جس میں کیمروں اور دیگر مانیٹرنگ آلات کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ ڈرون کسی نجی ادارے یا فرد کی ملکیت ہو سکتا ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈرون کی پرواز نے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا تاہم یہ ممنوعہ علاقہ تھا اسی وجہ سے ڈرون کو جام کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈرون کے مالک یا آپریٹر کی شناخت کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈرون کو قبضے میں لینے کے بعد ماہرین اس کا فرانزک اور فوٹو گرافی ڈیٹا اکھٹا کررہے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بھی ڈرون یا اس کے آپریٹر کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ قریبی سیکیورٹی اداروں کو مطلع کریں۔

 

سیکیورٹی اداروں نے اس واقعے کے بعد لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں نگرانی کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!