لانگ مارچ اور تھوڑ پھوڑ کیسز میں عمران خان بری

لانگ مارچ اور تھوڑ پھوڑ کیسز میں عمران خان بری

عدالت نے حکم جاری کردیا
لانگ مارچ اور تھوڑ پھوڑ کیسز میں عمران خان بری

Webdesk

|

19 Mar 2024

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کیسز سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے درخواست پر پیروی وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کی۔

انہوں نے عدالت میں انتہائی مضبوط اور مدلل انداز سے دلائل پیش کیے جس کی وجہ سے جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں مقدمات میں عمران خان کو بری کردیا۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات میں الزامات صرف خواش کی حد تک ہیں، ان پر ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے اور ایک ہی طرح کا کردار رکھا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مدعی ایس ایچ او ہے جس کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔ اس پر جج نےاستفسار کیا کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے؟

نعیم حیدر پنجوتھا نے جج کو بتایا کہ اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے۔ جج نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں بری اور عدالت میں پیشی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!