لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کا لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کےلیے کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ
لاپتہ افراد کے معاملے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2024

حکومت کا لاپتہ افراد معاملے کی تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں معاملے کی انکوائری کے لئے لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ وفاقی وزراء برائے قانون و اطلاعات کہتے ہیں لاپتہ افراد کے مسلئہ کا سیاسی حل نکالا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں  وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر سیاسی، عسکری حلقوں میں اس حوالے سے بات ہو رہی ہے۔ چار دہائیوں سے پاکستان نے جنگ سے متاثرہ علاقے میں فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو ہو رہی ہے جس میں پارلیمان کی نمائندگی بھی ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاپتہ افراد کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، ہم حل نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ انتظامیہ کا کام ہے، عدالت اس معاملے پر کمیٹی نہیں بنائی جا سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے بتا رہے ہیں ملک ترقی کی طرف جا رہا ہے۔ ترقی کرنا، مہنگائی میں کمی، بیروزگاری میں کمی پاکستان کا مقدرہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے مزید لائحہ عمل کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ ای سی ایل میں سے نام قواعد و ضوابط کے مطابق نکالے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!