القادر یونیورسٹی سے طالب علموں کو نکالے جانے کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2025
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد القادر یونیورسٹی کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ طالب علموں کو نکال دیا گیا ہے۔
اس بات کا انکشاف بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کیا اور کہا کہ القادر یونیورسٹی کے کیمپس سے طالب علموں کو نکال دیا گیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ کل پنجاب پولیس کے ذریعے القادر یونیورسٹی کی جگہ پر قبضہ کر لیا گیا، پنجاب حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، وہ کسی پریشر کے اگے نہیں جھکیں گے، بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں روایات کے مطابق جوخواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتے ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں پر اخلاقی گراوٹ آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشا گیا۔ بانی پی ٹی ائی کا پیغام ہے کہ ہم جیلوں میں رہنے کو تیار ہیں لیکن اس امریت اور یحیی خان پارٹ ٹو کو نہیں مانیں گے۔
بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے، نظر آتا ہے کہ ملک ریاض کو یہاں پر دھمکایا گیا جس کے پیش نظر ان کے بیٹے نے لندن میں پراپرٹی 18 ارب میں خریدی۔
پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے القادر یونیورسٹی میں بدمعاشی کر رہی ہے اس کو روکا جائے،یہ یونیورسٹی غریبوں کی امانت ہے واپس ان تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم القادر یونیورسٹی کو کسی بھی صورت اہل رائیونڈ اور نواز شریفیہ خاندان کے ہتھے نہیں چڑھنے دیں گے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یہ منی لانڈرنگ ہے،بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ بند لفافے کو تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں، اسے کھولیں اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں،اسے پبلک کر دیں،آپ اس لفافے کو کیوں نہیں کھولتے آپ کھولیں اگر اپ میں اخلاقی جرات ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آپ پروپگینڈا کرتے ہیں آپ صبح شامل جھوٹ بولتے ہیں، کل آپ نے صحافیوں کے روپ میں پی ایم ایل نواز کے ایکٹیوسٹ بھیجے، ان ایکٹیوسٹ نے وہاں بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، نو مئی ہو یا 26 نومبر ہم جوڈیشل کمیشن کی مانگ کر رہے ہیں، چیٹرز کبھی بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ نہیں کھیلتے، ہم آج بھی نیوٹرل امپائرز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کی سربلندی،ائین وقانون کی حکمرانی،ازاد عدلیہ و میڈیا، بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کا میچ تحریک انصاف کی جیتے گی۔
Comments
0 comment