الطاف حسین لندن کے اسپتال میں داخل
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق الطاف حسین کو اتوار کے روز شدید کمزوری محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد ان کے خون کے ٹیسٹ کیے اور اتوار کی رات طبی مشورے پر خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی کی گئی۔
ایم کیو ایم کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مزید علاج اور تفصیلی معائنے کے لیے الطاف حسین کو اسپتال میں داخل رکھا ہے، جبکہ ان کی صحت سے متعلق مکمل تشخیص پیر کے روز کیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر الطاف حسین کی صحت سے متعلق معلومات شیئر کی جا رہی ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment