لیگی ایم این اے کی ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی

لیگی ایم این اے کی ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی

لیگی نو منتخب رکن اسمبلی نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او کے ساتھ تکرار کی
لیگی ایم این اے کی ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی

Webdesk

|

20 Feb 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اے رانا حیات نے ایس ایچ او کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

پھولنگر میں دو روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کے گھر لیگی رکن قومی اسمبلی رانا حیات پہنچے تو وہاں پر موجود پولیس کے ساتھ اُن کی تکرار ہوئی۔

نومنتخب ایم این اے نے ایس ایچ او پھولنگر کو قاتلوں کی گرفتاری کیلیے 8 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پھر میں دیکھتا ہوں کہ تم کس طرح سے حوالات میں بند نہیں ہوتے۔

ناروا سلوک کے الزام پر نومنتخب ن لیگی ایم این اے پر شکایت درج کر لی گئی۔ شکایت کے مطابق رانا حیات نے ایس ایچ اوز کو حوالات میں بند کرنے کی دھمکی دی، انہوں نے بدتمیزی کی اور غیر اخلاقی القاب سے منسوب کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تم لوگ ابھی تک ایک بھی واردات کے ملزمان نہیں پکڑ سکے، قاتل نہ پکڑے تو ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او سرائے مغل حوالات میں بند ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!