الیکشن میں ایک کارکن بھی شہید ہوا تو چیف جسٹس ذمہ دار ہوں گے، فضل الرحمان کی بھاگنے کی نئی کوشش

الیکشن میں ایک کارکن بھی شہید ہوا تو چیف جسٹس ذمہ دار ہوں گے، فضل الرحمان کی بھاگنے کی نئی کوشش

پی ٹی آئی سے ہزار اختلاف سہی، کیا یہ تقاضہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ پہلے اسے معاملے کو سن تو لیتی
الیکشن میں ایک کارکن بھی شہید ہوا تو چیف جسٹس ذمہ دار ہوں گے، فضل الرحمان کی بھاگنے کی نئی کوشش

ویب ڈیسک

|

28 Dec 2023

جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے ایک بار پھر انتخابات کو ملتوی کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دو صوبے بدامنی کی زد میں ہیں، اگر انتخابات میں ہمارا ایک کارکن بھی شہید ہوا تو ذمہ داری چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ہوں گے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پوری قوم اس وقت 8 فروری کی طرف متوجہ ہے ،جمیعت علمائے اسلام ایک بڑی اہم سیاسی مذہبی جماعت کے طور انتخابات میں حصہ لے گی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کو ایک مکمل اسلامی شناخت دی جائے۔

سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں افغانستان نے دورہ کی دعوت دی ہے الیکشن سے فرصت کے بعد دورہ کریں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جب اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اگر چیف الیکشن کمشنر نے عدالت کے حکم پر شیڈول جاری کرنا ہے تو الیکشن کمیشن کب آزاد ہوا، اگر الیکشن میں ہمارا ایک بھی کارکن شہید ہوا تو چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ذمہ دار ہونگے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہزار اختلاف سہی، کیا یہ تقاضہ نہیں تھا کہ سپریم کورٹ پہلے اسے معاملے کو سن تو لیتی، ہم بہرحال مطمئین نہیں ہیں۔

صحافی کا سوال کیاایک تاثر ہے کہ آپکو صدر، نواز شریف کو وزیر اعظم اور آصف علی زرداری کو اپوزیشن لیڈر بنایا جارہا ہے؟ جس پر مولانانے کہاآپ ایسا سمجھتے ہیں آپکا بہت بہت شکریہ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!