لیاری عمارت حادثہ کیس میں گرفتار ایس بی سی اے افسران کو عدالت نے جیل بھیج دیا

لیاری عمارت حادثہ کیس میں گرفتار ایس بی سی اے افسران کو عدالت نے جیل بھیج دیا

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
لیاری عمارت حادثہ کیس میں گرفتار ایس بی سی اے افسران کو عدالت نے جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی تعمیرات اور لیاری میں عمارت منہدم ہونے پر 27 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 10 افسران کو جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری میں بلڈنگ گرنے اور 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم سہتو کی عدالت کے روبرو لیاری میں عمارت گرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ریمانڈ ختم ہونے پرپولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت 10 ملزمان کو پیش کیا۔

ملزمان میں زرغم حیدر، سید عرفان حیدر نقوی، اشفاق حسین، محمد جلیس صدیقی، سید فہیم مرتضی، عاصم علی خان، فہیم احمد، سید ذولفقار علی شاہ، رحیم حسین شاہ اور تاج محمد شامل ہیں

۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ عمارت کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے۔ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد ریکارڈ حاصل کرنا ہے۔

وکیل صفائی ذیشان راجپر نے موقف دیا کہ عمارت کے بوسیدہ ہونے کی شکایت کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے فراہمی سیکشن افسر کی ہے۔

تفتیشی افسرسیکشن افسر سے ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے۔ متاثرہ شخص کو مدعی بنانے کی بجائے سیکشن افسر خود مدعی بن گیا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!