معاشی حالات اور بہتر مستقبل، 5 سالوں میں 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل
منتقل ہونے والوں میں پروفیشنلز بھی شامل ہیں
ویب ڈیسک
|
7 Sep 2024
وزارت سمندر پار پاکستانی نے سینیٹ کے اجلاس میں پاکستانیوں کے وطن چھوڑنے کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت کی جانب سے ایوان میں رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق پانچ سال کے اندر 1.3 فیصد پاکستانی ملک چھوڑ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عددی اعتبار سے پانچ سالوں یعنی 2019 سے 2014 میں 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے جن میں پروفیشنلز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جبکہ لیبر ویزہ پر بھی لوگ بیرون ملک گئے ہیں۔
مزدور ویزہ پر بڑی تعداد سعودی عرب اور دبئی گئی ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت اوورسیز کی جانب سے یہ بھی کیا گیا ہے کہ میزبان ممالک کے مطالبے پر پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔
Comments
0 comment