معید پیر زادہ اور شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

معید پیر زادہ اور شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے
معید پیر زادہ اور شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر ریاست و ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل اور یوٹیوبر معید  پیرزاہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما اور اینکر پرسن معید پیر زادہ بیرون ممالک مقیم ہیں تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحرک ہیں انہیں سرگرمیوں کے حوالے سے دونوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں انکوائریز جاری تھیں جن مین الزامات درست پائے جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں سب انسپکٹر منیب ظفر کی مدعیت میں  دونوں کے خلاف سائبر  کرائم ایکٹ  PECA-2016 کی دفعات   9، 10 اور 11 کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

مقدمات میں ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا مہم  چلانے  کے الزامات عائد کیے گیے ہیں۔ ایف آئی آرز میں تحریر کیاگیا ہے کہ شہباز گل اور معید پیر شاہ  نے سوشل میڈیا  پر ٹک ٹاک  کے زریعے حکومتی اہلکاروں کے خلاف انتہائی دھمکی آمیز مواد/ویڈیو شیئر کیں ملزمان نے  دانستہ طور پر  اداروں و عملے کے خلاف اکسانے کی خاطر  گمراہ کن  معلومات شیئر کیں۔

 انکا اقدام  عوام سمیت کسی کو ریاست یا ریاستی ادارے یا عوامی سکون کے خلاف جرم کرنے پر اکسا سکتا ہے۔

شہباز گل اور معید پیر زادہ  نے اداروں کے خلاف  پہلے سے طے شدہ/جعلی تاثر قائم کرنے کے لیے  ریاست مخالف بیانیہ شیئر کیا۔ملزمان  کا ایسا اقدام   ریاست پاکستان کو نقصان پہنچانے اور  بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے دھمکی آمیز مواد/ویڈیو کے ذریعے، ملزمان نے ریاست کے ستونوں کے درمیان ناخوشگوار جذبات پیدا کرنے کی کوشش کی۔

شہباز شبیر گل اور معید پیر زادہ  ریاست مخالف بیانیہ تشکیل دیکر ایسی سرگرمیوں  میں ملوث پائے گے دونون کے خلاف  الگ الگ مقدمات درج کیےجارھے ہیں  دیگر ملوث عناصر کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہناتھاکہ دونوں ملزمان چونکہ بیرون ملک ہیں اس لیے قانونی کاروائی مکمل کرکے انھیں بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول کے زریعے بھی رجوع کیا جائے گا تاہم مقدمات درج کرلیے گئے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!