مذاکرات کے دوران بنی گالہ منتقلی کی پیش کش پر عمران خان کا جواب سامنے آگیا

مذاکرات کے دوران بنی گالہ منتقلی کی پیش کش پر عمران خان کا جواب سامنے آگیا

عمران خان نے اپنی منتقلی کو تمام کارکنان و رہنماؤں کی رہائی سے مشروط کردیا
مذاکرات کے دوران بنی گالہ منتقلی کی پیش کش پر عمران خان کا جواب سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

2 Jan 2025

عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکرات کے دوران مجھے بنی گالہ منتقلی کی پیش کش ہوئی تاہم میں نے اسے کارکنان کی رہائی سے مشروط کردیا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد  بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا کہ مجھے بنی گالا منتقل کرنے کی آفر آئی تھی جس کو تمام کارکنان کی رہائی سے مشروط کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کے تمام کارکنوں کو رہا کردیا جائے تو پھر وہ بنی گالہ منتقلی کے حوالے سے سوچ سکتے ہیں تاہم جب تک تمام کارکنان رہا نہیں ہوتے وہ اپنی رہائی کی بات نہیں کرینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پہلے والے توشہ خانہ کیس کی سزا معطل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ موجودہ کیسز کا فیصلہ بھی اسی طرح ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ طاقت کے ذریعے پارٹی کو دبایا نہیں جا سکتا اور جماعت کا نظریہ عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔

عمران خان نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے عدلیہ پر دباؤ ظاہر کرتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے کارکنان کی رہائی کے بغیر اپنی رہائی پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

فیصل چوہدری نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صفر فیصد شرح نمو کے دعوے کے باوجود حکومت مہنگائی کم کرنے کی بات کر رہی ہے جو مضحکہ خیز ہے، انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر آزادانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کی مخالفت کی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ملکی معیشت، سیاست، اور امن و امان کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!