مذاکرات میں ناکامی پر افغانستان سے کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

2 hours ago

مذاکرات میں ناکامی پر افغانستان سے کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

اگر بات چیت ہو جاتی ہے تو اچھی بات ہے، وزیر دفاع
مذاکرات  میں ناکامی پر افغانستان سے کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک

|

26 Oct 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہ ہوئے تو پاکستان کھلی جنگ کے آپشن پر بھی غور کر سکتا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھارت کو شکست دی، جس کے بعد مودی حکومت نے افغانستان کے راستے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، لیکن اس کے بدلے ہمیں سرحد پار سے تخریب کاری کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ روز سے پاک افغان سرحد پر کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، اور یہ ہماری افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج سرحدیں محفوظ ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اگر وہ پاکستان کے مفاد میں ہوئیں تو معاہدہ ممکن ہے، ورنہ ہم ہر آپشن کے لیے تیار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!