محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی نوید سنادی

Webdesk

|

30 Jul 2025

کراچی: شہر قائد میں بدھ  کو بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ ترابر آلود رہ سکتا ہے۔

تین دنوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج میں درمیانے درجے اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ کوٹری بیراج پر بہائو معمول کے مطابق ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!