محکمہ صحت سندھ کا انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

محکمہ صحت سندھ کا انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سات روزہ مہم میں سندھ کے 24 اضلاع کے 80 لاکھ بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے
محکمہ صحت سندھ کا انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

Webdesk

|

28 Apr 2024

کراچی: محکمہ صحت سندھ بچوں کو پولیو کے سبب عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیئے پرعزم ہے،محکمہ صحت سندھ نے (29 اپریل) سے 5 مئی تک انسداد پولیو مہم چلانے کا علان کردیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سات روزہ مہم میں سندھ کے 24 اضلاع کے 80 لاکھ بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے،سندھ بھر کے 62 ہزار سے فرنٹ لائن ورکرز پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

 مہم کے دوران چار ہزار سے زائد سکیورٹی اہکار ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ والدین پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں،ہمارا مقصد سندھ ملک بھر میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کے خطرات کو روکنا ہے۔

مثبت ماحولیاتی نمونوں سے ہمارے بچوں کی صحت کو خطرہ ہے،تمام ہیلتھ افسران اور  ان کا عملہ اس اہم مہم میں پوری طرح مصروف رہے گا۔

ایکسپینڈیڈ پروگرام آف ایمیونائزیشن (ای پی آئی) سینٹر سندھ کے کوآرڈینیٹر ارشاد سودھر نے کہا کہ حالیہ رپورٹس میں 11 مثبت ماحولیاتی نمونے سندھ کے مختلف مقامات سے جمع کیے گئے ہیں،جن میں دو بچے گزشتہ سال اکتوبر میں کراچی ضلع شرقی،یوسی گجرو سے متاثر ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!