محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر54 منٹ پرہوگی
محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Webdesk

|

11 Jun 2026

کراچی: محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7  بج کر54 منٹ پرہوگی لہذا 15 جون کو ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون یعنی 29 ذوالحج کی شام چاند نظر نہیں آئیگا، 15 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف یا ہلکے بادل رہنے کی امید ہے جب کہ پنجاب میں رات 7 بج کر 59 منٹ پرچاند غروب ہوجائے گا۔

سندھ میں رات 8 بج کر 5 منٹ پرچاند غروب ہوگا، آزاد کشمیر میں رات 8 بج کر 7 منٹ تک چاند دیکھا جا سکتا ہے جب کہ گلگت بلتستان میں چاند غروب ہونے کا وقت رات 8 بج کر 12 منٹ ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں چاند رات 8 بج کر 23 منٹ پر چھپ جائے گا اور بلوچستان میں چاند سب سے آخر میں رات 8 بج کر 34 منٹ پر غروب ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!