مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقے

مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقے

شیر افضل مروت نے اسد قیصر سے یہ سوال کیا ہے
مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقے

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالے جانے والے رہنما شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کی اجازت مانگ کر اسد قیصر سے سوال کیا کہ مجھے کیوں نکالا،

شیر افضل مروت کے سوال پر قومی اسمبلی میں قہقے لگ گئے اور اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی سیکریٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس کا جواب دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے جس کا نوٹی فیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت کا ماننا ہے کہ اُن کے حوالے سے عمران خان کے کان بھرے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!