ملک بھر میں بارشوں کیلیے جمعے کے روز خصوصی نماز کی ادائیگی کا فیصلہ

ملک بھر میں بارشوں کیلیے جمعے کے روز خصوصی نماز کی ادائیگی کا فیصلہ

26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی
ملک بھر میں بارشوں کیلیے جمعے کے روز خصوصی نماز کی ادائیگی کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے اور پانی کی قلت اور خشک سالی کے باعث جمعے کے روز نماز استسقا ادا کی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 26 جنوری جمعے کے روز ملک بھر میں تماز استسقا کی ادائیگی کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ شرعی احکامات کے مطابق بارشیں نہ ہونے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے خود اور اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کو نماز استسقا کی ادائیگی کا حکم دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں خشک سالی کی و جہ سے بارش کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے علما سے گزارش کی کہ وہ دعاؤں میں اللہ سے بارانِ رحمت مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے استدعا کرتے ہیں کہ 26 جنوری کو نماز استسقا ادا کی جائے۔

 
شریعت میں دعائے بارش کو استسقاء کہتے ہیں جوضرورت کے وقت کی جائے۔
استسقاءکی تین صورتیں ہیں: پہلی صرف نماز کے دوران قیام میں کھڑے ہوکر بارش کیلیے دعا کرنا، نوافل پڑھ کر دعا کرنا،باقاعدہ جنگل میں جاکرنماز باجماعت پڑھنا بعد نماز خطبہ اور بعد خطبہ دعا مانگنا،چادر الٹی کرنا یہ تینوں طریقے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں،یہ نماز تین دن تک پڑھی جاسکتی ہے۔
نماز استسقا نفل نماز ہے جس کی باقاعدہ جماعت کا حکم ہے
نماز استسقا کا طریقہ
استسقاء کی نماز   کی  ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ امام ایک دن متعین کرکے  اس دن سب لوگوں کو لے کر نہایت تواضع، انکساری کے ساتھ  صحرا یا کسی میدان میں  پہنچیں۔
اس نماز میں دو رکعت نماز نفل جماعت کی صورت میں ادا کی جاتی ہے جس کی نہ اذان ہے اور نہ ہی کوئی اقام۔
حضور نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے پہلی رکعت میں سورۃ الاعلی اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیۃ جہراً ( بلند آواز سے )قرأت کی۔
نماز کے بعد امام  خطبہ دیتا اور پھر چادر پلٹ کر قبلہ رخ کھڑے ہو کر بارش کیلیے خصوصی دعا کرتا ہے جبکہ مقتدی آمین کہتے ہیں۔ اس دعا میں مقتدی اپنے ہاتھ الٹے فضا میں اٹھاتے ہیں یعنی کہ ہتھیلیاں زمین کی طرف ہوتی ہیں۔
 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!