ملک کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: صدر زرداری

ملک کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: صدر زرداری

عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی کو جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔
ملک کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: صدر زرداری

Webdesk

|

23 Mar 2024

اسلام آباد: صدر مملکت صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کو ملک کا امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پر پریڈ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا،پوری قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو، آج کا دن ہمارے لیے قومی اہمیت کا حامل ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفراز سے گزرا،قائد اعظم کی دور اندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی، عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی کو جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور غربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں، خوشی ہے انتخابی عمل کے بعد جمہوری حکومت قائم ہوچکی، مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ملک ہے، پاکستان کو مختلف معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ معاشی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی قائم کی گئی،ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مشکلات کا ملکر حل نکالیں، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو ان چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آئی ٹی و دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، امید ہے ایس آئی ایف سی کا منصوبہ معیشت کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی لائی جائے گی۔

صدرمملکت نے کہا کہ قوم مایوس نہ ہو، پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط، خود کفیل بنانے کیلئے پرعزم ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں چین، سعودی عرب و دیگر ممالک نے ہماری مدد کی، چین، سعودی عرب، یوایای، ترکیہ و دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے مسائل کے حل، معاشی استحکام کیلئے یکسوئی سے کام کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز وطن کی سلامتی، خوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!