ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن کی چوری ہے، شاہد خاقان

4 hours ago

ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن کی چوری ہے، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم نے مینڈیٹ چوری پر ایک بار پھر توانا آواز اٹھا دی
ملک کی تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن کی چوری ہے، شاہد خاقان

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2024

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں تمام خرابیوں کیوجہ الیکشن و مینڈیٹ چوری کو قرار دے دیا۔

فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کا مشکور ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا گیا۔

انیوں نے کہا کہ یہاں وکلاء جو سوال کر رہے ہیں یہ سوال سارا پاکستان کر رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے کچھ لوگ امیر ہو رہے ہیں، جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی 

انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا تو معاشی استحکام یا ترقی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!