اداکارہ عروہ کا حسین کو ہوکین لکھنے پر مفتی صاحب کا موقف سامنے آگیا

اداکارہ عروہ کا حسین کو ہوکین لکھنے پر مفتی صاحب کا موقف سامنے آگیا

مفتی صاحب نے اسلامی ناموں کو جان بوجھ کر تبدیل یا ماڈرن انداز دینے کے رجحان پر گفتگو کی۔
اداکارہ عروہ کا حسین کو ہوکین لکھنے پر مفتی صاحب کا موقف سامنے آگیا

Webdesk

|

27 Feb 2026

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عروہ اپنے نام کے ساتھ حسین کی جگہ انگلش میں ہوکین لکھتی ہیں جس پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں مفتی صاحب کا ردعمل وائرل ہوگیا۔

 اس وقت مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشنز نشر ہو رہی ہیں، جن میں مختلف اسلامی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مفتیانِ کرام شرکت کرتے ہیں اور مختلف سماجی و مذہبی معاملات پر اسلامی نقطہ نظر اور فتاوی پیش کرتے ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک مفتی صاحب نے اسلامی ناموں کو جان بوجھ کر تبدیل یا ماڈرن انداز دینے کے رجحان پر گفتگو کی۔

انہوں نے اداکارہ عروہ حسین (Urwa Hocane) کی جانب سے مبینہ طور پر حسین کی اسپیلنگ کو ہوکین کرنے پر بھی اپنی رائے دی۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مفتی صاحب آج کل سیلیبریٹیز جان بوجھ کر اسپیلنگ تبدیل کر رہے ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے کہ جیسے عروہ نے حسین کو ہوکین کر دیا ہے، جن کا اصل نام حسین ہے مگر اسے ہوکین بولا جاتا ہے؟

جس پر مفتی صاحب نے جواب دیا کہ کسی کو بگاڑ کر نام سے پکارنا جائز نہیں ہے اور ہوکین عربی میں کوئی نام نہیں لہٰذا اس طرح کے ناموں سے پکارنا درست نہیں۔

انہوں نے کہاکہ حضرت علی ابنِ ابی طالب نے ایک شخص کو دیکھا جو کسی کا نام بگاڑ کر پکار رہا تھا تو فرمایا کہ تم اس پر ظلم کر رہے ہو، کیونکہ کسی کا نام درست ادا کرنا اس کا حق ہے، یہ نام اس کے والدین نے رکھا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامی نام رکھتے وقت بھی احتیاط کرنی چاہیے، جیسے محمد نام رکھنے سے بعض لوگ اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس کے تقاضے اور احترام زیادہ ہیں، اسی طرح جان بوجھ کر نام تبدیل کرنا بھی درست نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!