ملک ریاض کا پاکستان میں بحریہ ٹاؤن بند کرنے کا اعلان

ملک ریاض کا پاکستان میں بحریہ ٹاؤن بند کرنے کا اعلان

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے سے ایک قدم دور ہیں، سوشل میڈیا پر پیغام
ملک ریاض کا پاکستان میں بحریہ ٹاؤن بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

5 Aug 2025

بیرون ملک میں مقیم معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض حسین نے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ملک ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومتی اداروں کے دباؤ، گرفتاریوں، بینک اکاؤنٹس کی منجمدی، گاڑیوں کی ضبطگی اور دیگر سخت اقدامات کے باعث بحریہ ٹاؤن کا آپریشن شدید طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔

ملک ریاض نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے سے ایک قدم دور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ادارے انصاف، عقل اور تدبر سے کام لیں اور انہیں مشکل وقت سے نکالنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ 

مبصرین کا ماننا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے ساتھ جو کھینچا تانی ہورہی ہے اس سے براہ راست عوام متاثر ہوں گے کیونکہ اس سے پہلے ملک ریاض کی باقاعدہ پشت پناہی کی جاتی تھی۔

دوسری جانب نیب نے ملک ریاض کی جائیداد نیلامی کیلیے 7 اگست کی تاریخ دی ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!