مرکزی سیکریٹریٹ مسمار ہونے کے باوجود تحریک انصاف ڈٹ گئی

مرکزی سیکریٹریٹ مسمار ہونے کے باوجود تحریک انصاف ڈٹ گئی

اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹریٹ کو گزشتہ رات سیل کر دیا گیا
مرکزی سیکریٹریٹ مسمار ہونے کے باوجود تحریک انصاف ڈٹ گئی

ویب ڈیسک

|

25 May 2024

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سنٹرل سیکرٹریٹ کے باہر ٹینٹ لگا کر اجلاس کروایا گیا۔

اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو بھی رات گئے گرفتار کیا گیا تھا.

کور کمیٹی اجلاس میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی جمہوریت میں کسی پارٹی کا سنٹرل آفس کا تقدس ہوتا ہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے یلغار کیا گیا۔

اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹریٹ کو گزشتہ رات سیل کر دیا گیا۔ سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا اور انسداد دہشتگردی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ سنٹرل سیکرٹریٹ سیل ہونے کے باعث اجلاس کو سیکرٹریٹ کے سامنے ٹینٹ لگا کر منعقد کروایا گیا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہکور کمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر کیا ہے۔ ہم سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں  

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ بیداری کا آغاز ہے۔ عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے رات کو عامر ڈوگر کو ریکور کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فرسودہ نظام میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے۔ کل رات کو عملی شکل دیکھی کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے۔ وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!