مریم نواز کے سرکاری اسکول کے طلبا کو روزانہ ایک پیکٹ دودھ دینے کا حکم

مریم نواز کے سرکاری اسکول کے طلبا کو روزانہ ایک پیکٹ دودھ دینے کا حکم

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا
مریم نواز کے سرکاری اسکول کے طلبا کو روزانہ ایک پیکٹ دودھ دینے کا حکم

Webdesk

|

14 Mar 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی محکمہ تعلیم کو حکم دیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو روزانہ پیک شدہ دودھ فراہم کیا جائے تاکہ طلباء کی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں تعلیمی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے اسکولوں میں شروع کیا جائے گا جس میں طلباء کو اینگرو فوڈز کے تعاون سے ذائقہ دار دودھ دیا جائے گا۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے متعلقہ حکام کو صوبے بھر میں نجی تعاون سے طلباء کے لیے دودھ کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔  پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب نے سکول ایجوکیشن کونسل (SEC) کی تشکیل نو اور پنجاب کریکولم ونگ کی تنظیم نو کی بھی منظوری دی۔

ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے طلباء کو نصابی کتب کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور صوبے بھر کے سکولوں کو بتدریج شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نے سرکاری اسکولوں میں دوپہر کی کلاسز اور شام کے کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں میں بہتر اور معیاری تعلیم کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!