مسلم لیگ (ن) میں مزید 6 آزاد اراکین شامل، پنجاب میں سادہ اکثریت مل گئی
ویب ڈیسک
|
14 Feb 2024
پنجاب اسمبلی کے 6 مزید ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں لیگی امیدواروں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور وزیر اعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز شریف سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پی پی 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین نے پی ٹی آئی، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا آپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا، انشاءاللہ۔ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہم کنار کریں گے، نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارک دی۔
مذکورہ اراکین کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب میں سادہ کثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے مطلوبہ 151 اراکین کی تعداد کا ہندسہ بھی حاصل کرلیا۔
مسلم لیگ ن کو 151ارکان کو مسلم لیگ ن کو خواتین کی33نشستیں ملیں گیں جبکہ چار اقلیتی نشستے بھی کوٹے میں آئیں گی، جنہیں ملاکر ن لیگ پنجاب میں 188 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہوگی۔
پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کو186ممبران کی حمایت درکار تھی۔ پنجاب میں 4اعشایہ5نشستوں پر خواتین کی ایک،37ارکان اسمبلی پر ایک اقلیتی نشست ملے گی۔
Comments
0 comment