مصطفی عامر قتل کیس میں ایک سال بعد فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیراز اور ارمغان پر فرد جرم عائد
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی.
دوران سماعت عدالت نے دو ملزمان ارمغان اور شیراز پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی۔ تاہم دونوں ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا ہے۔
ملزمان کی جانب سے جرم سے انکار کرنے کے بعد عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر اپنے گواہان کو پیش کرے۔ اس مقصد کے لیے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید برآں، عدالت نے ملزم شیراز کی درخواستِ ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
Comments
0 comment