’مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے پر تل گیا‘

’مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے پر تل گیا‘

مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، سینیٹر کا انکشاف
’مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے پر تل گیا‘

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

بھارتی وزیر اعظم مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے پر تُل گئے ہیں۔

اس بات کا انکشاف مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر  اور صحافی و کالم نگار عرفان صدیقی نے کیا اور بتایا کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارے دریاؤں کا گلا گھوٹنے کے لئے کسی رکاوٹ، کسی ڈیم پر لگنے والی پہلی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا-

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات کا رد عمل وہی ہوگا جو کسی اعلان جنگ کا ہونا چاہیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!