مولانا مان گئے، حکومت سازی کیلیے جے یو آئی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات
ویب ڈٰیسک
|
21 Feb 2024
اسلام آباد: حکومت سازی کیلیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (پاکستان) کے نمائندہ وفود کی ملاقات ہوئی۔
شرکا نے بلخصوص صوبہ بلوچستان کو درپیش چیلینجز کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ میں ایک مضبوط جمہوری حکومت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماں نے ایک دوسرے کے ساتھ حکومت سازی کیلیے تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان شامل تھے۔
جمیعت علمائے اسلام(پاکستان) کی جانب سے سینیٹر عبدالغفور حیدری، عثمان بادینی، مولوی محب اللہ، یونس زہری، اصغر ترین اور حاجی نعمان نے کی۔
Comments
0 comment