’میں بھی قید ہوں‘ ، عمران خان کی روپوش رہنماؤں کو گرفتاریاں دینے کی ہدایت
بانی پی ٹی آئی نے تمام روپوش رہنماؤں کو منظر عام پر آنے کی ہدایت کردی
ویب ڈیسک
|
29 Aug 2024
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو منظر عام پر آکر گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل میں گفتگو کے دوران عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہوں، روپوش رہنما خوف ختم کر کے منظر عام پر آئیں اور گرفتاریاں دے کر قانون کا سامنا کریں۔
عمران خان نے ہدایت دی کہ روپوش رہنما اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا قانونی طور پر سامنا کریں اور عدالتوں میں جاکر وہاں سے ضمانتیں لیں۔
واضح رہے کہ 2023 میں 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید کا نام قابل ذکر ہے۔
Comments
0 comment