ن لیگ کو صرف سپورٹ کریں، اپنا منشور پیچھے بیٹھ کر اُن سے چلوائیں، پی پی سی ای سی
ویب ڈیسک
|
12 Feb 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کرنے پر سیاسی نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اراکین نے تجویز دی کہ کمزور اتحادی حکومت بنتی ہے تو وزیراعظم کی بجائے اپوزیشن لیڈر بننا چاہیے، رہنماؤں نے ڈھائی ڈھائی سالہ وزیراعظم فارمولا بھی مسترد کرنے کی تجویز دی۔
اراکین نے کہا کہ ن لیگ کو سپورٹ کریں مگر حکومت کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی وزارتیں لیں، ن لیگ پر زور ڈالیں کہ وہ ہمارے منشور کو آگے لیکر چلے اور ہم پیچھے بیٹھے ہوں۔
سی ای سی اراکین نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد سے ہمیں سیاسی نقصان ہوگا، حکومت سازی سے متعلق جلد بازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments
0 comment