’ن لیگ نے مریم اور نواز شریف کے علاوہ جنرل باجوہ کو ستانے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا‘

’ن لیگ نے مریم اور نواز شریف کے علاوہ جنرل باجوہ کو ستانے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا‘

مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد سے دھڑے بندی واضح نظر آرہی ہے
’ن لیگ نے مریم اور نواز شریف کے علاوہ جنرل باجوہ کو ستانے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا‘

Webdesk

|

12 Jan 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلیے پنجاب کے تمام ڈویژنز کیلیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے انٹرویوز اور نواز شریف کی اجازت کے بعد پنجاب کے تمام حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، جس میں برے وقتوں اور کڑے حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے دانیال عزیز، طلال چوہدری، سابق رکن قومی اسمبلی اور پارٹی کے دیرینہ کارکن کی بیٹی عائشہ رجب، عابد شیر علی سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو نظر انداز کردیا۔

پارٹی قیادت کی جانب سے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے متعدد اہم رہنماؤں کو ٹکٹوں سے محروم رکھا گیا ہے، جس پر دانیال عزیز، عائشہ رجب سمیت دیگر نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا اُن کی مرضی اور جمہوری حق ہے مگر تمام لوگوں کو اس وقت پارٹی قیادت اور نظریے کی حمایت کرنی چاہیے۔

اس معاملے میں سب سے زیادہ تنقید راولپنڈی کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہے جس پر ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت غلام سرور اور اُن کے بیٹے کے حق میں امیدوار کھڑے نہیں کیے جبکہ شیخ رشید کی مخالفت میں حنیف عباسی کو ٹکٹ دیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین نے لیگی قیادت پر شدید تنقید کی، آصف بشیر چوہدری نے لکھا کہ ’ن لیگ نے نواز شریف اور مریم نواز کے علاوہ جنرل باجوہ کو ستانے والے تمام افراد کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!