نادراکا شناختی دستاویزات کے حصول کو آسان بنانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

نادراکا شناختی دستاویزات کے حصول کو آسان بنانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جو 4 اگست سے 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
نادراکا شناختی دستاویزات کے حصول کو آسان بنانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

Webdesk

|

4 Aug 2025

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی دستاویزات کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں اقلیتوں کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جو 4 اگست سے 11 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔

یہ مہم یوم اقلیت کے موقع پر شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے افراد کے لیے شناختی دستاویزات کے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

نادرا نے ایک سرکاری اعلامیے میں اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے: "آپ کو ہر دوسرے شہری کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

اس خصوصی مہم کے ذریعے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم، صحت، اور انتخابی عمل سمیت بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن بنانے کے لیے رجسٹریشن کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

نادرا نے سہولت کو مزید آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں موبائل رجسٹریشن وینز (MRVs) بھی روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ شہری اپنے قریبی نادرا سینٹرز پر جا کر بھی اس مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ رجسٹریشن مہم نادرا کی ڈیجیٹل وژن اور شمولیتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر کا درجہ دینا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

اس اقدام کو عوامی حلقوں میں ایک مثبت قدم اور نظر انداز شدہ طبقات کو بااختیار بنانے کی جانب عملی پیشرفت کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!