اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں پر اضافی ایئرپورٹ چارجز عائد
سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا، اطلاق 15 جنوری 2024 سے ہوگا
ویب ڈیسک
|
19 Jan 2024
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز لاگو کردیے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک (ڈومیسٹک) پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
مذکورہ فیس مسافروں سے ایئرلائنز وصول کر کے یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دینے کی پابند ہوں گی۔
ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق نیا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائنز کو بھی چارجز وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
Comments
0 comment