انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
Webdesk
|
30 Apr 2024
فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف باقاعدہ سخت کاروائی شروع کردی جس کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو 71 لوگوں کی موبائل فون سمیں بلاک کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آڑ نے آٹھ ہزار سات سو 37 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا۔ منگل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کی طرف سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ملک بھر میں ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کردی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کارروائی کے تحت پہلے مرحلے میں قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو 71 لوگوں کی موبائل فون سمیں بلاک کردی ہیں۔ جس کیلئے ایف بی ار نے آٹھ ہزار سات سو 37 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 20 لاکھ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے تاہم موبائل کمپنیوں نے درخواست کی کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ہیں جس پر پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ چھ ہزار چھ سو اکہتر سمیں بلاک کی ہیں۔
واضح رہے کہ چندروز قبل چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دی تھی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز متعلقہ افسران کو بھیجوائے تھے۔
Comments
0 comment