انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی، شہباز گل نے آرمی چیف سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی، شہباز گل نے آرمی چیف سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

شہباز گل نے لکھا کہ مذموم عناصر پاک فوج کو عوامی مینڈیٹ کے خلاف استعمال کررہے ہیں
انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی، شہباز گل نے آرمی چیف سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

ویب ڈٰیسک

|

11 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں اور عوامی رائے کا احترام کریں جو انہوں نے عمران خان کے حق میں دیا ہےٗ۔

شہباز گل نے لکھا کہ کچھ مذموم عناصر عوامی مینڈیٹ کو چرانے اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کی کوشش کررہے ہیں جبکہ یہی عناصر انتخابی دھاندلی کے خلاف مظاہرے کرنے والے پُرامن عوام پر تشدد کیلیے بھی مسلح افواج کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  "میں آرمی چیف جنرل آصف منیر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان مذموم کوششوں کے خلاف ایکشن لیں۔ پاک فوج ہمارا قومی ادارہ ہے اور ہم پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے اس ادارے کے مالک ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ 

انہوں نے اپیل کی کہ پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے، براہ کرم فوج کے سربراہ کے طور پر قدم بڑھائیں۔ اس ادارے اور ان منفی عناصر کو سرزنش کریں کہ وہ ہمارے قومی ادارے کو پاکستانی عوام کے خلاف استعمال کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!