انتشاری ٹولہ سچے دل سے توبہ کر کے تعمیری سیاست کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انتشاری ٹولہ سچے دل سے توبہ کر کے تعمیری سیاست کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان کی انتہائی اہم پریس کانفرنس
انتشاری ٹولہ سچے دل سے توبہ کر کے تعمیری سیاست کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انتشاری ٹولہ صدق دل سے معافی مانگ کر تعمیری سیاست کرے۔

راولپنڈی کی ایچ کیو میں کہ گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ نو مئی افواج پاکستان نہیں بلکہ عوام کا مسئلہ، اس میں کرنے اور کروانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینا ہوگی اگر سزا نہ دی گئی تو پھر کسی کی عزت محفوظ میں نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ان چیزوں میں بنتا ہے جس میں کوئی ابہام ہو، نو مئی کو جو ہوا وہ کیمروں نے محفوظ کیا اور سب سامنے ہے، اگر جوڈیشل کمیشن بنانا ہےتو پھر 2014 کے دھرنے اور پی ٹی وی پر حملے کی تحقیقات بھی کی جائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نو مئی کرنے والے مظلوم بن کر فالس فلیگ آپریشن کررہے ہیں مگر انہیں اس میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

احمد شریف نے کہا کہ نو مئی کو ساڑھے چھ کروڑ افراد نے ووٹ دیا جس میں سے ایک خاص سیاسی جماعتوں کو 31 فیصد ووٹ ملے، ووٹر نے ووٹ نو مئی یا شہدا کی تکریم کرنے پر نہیں دیے بلکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!