انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں فیل طلبا کیلیے بڑی خوشخبری، اعلان ہوگیا

انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں فیل طلبا کیلیے بڑی خوشخبری، اعلان ہوگیا

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نتائج میں سنگین غفلت کی نشان دہی کی
انٹر بورڈ کراچی کے امتحانات میں فیل طلبا کیلیے بڑی خوشخبری، اعلان ہوگیا

Webdesk

|

16 Feb 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر بورڈ کے فرسٹ ائیر 2023 کے امتحانی نتائج سے متعلق کمیٹی کی سفارش پر طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری دے دی۔

انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحان میں بچوں کی پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ این ای ڈی کے وی سی ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ پیش کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ کی آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں۔

ریاضی میں 15 مارکس، فزکس اور شماریات میں 12 مارکس دیے جائیں گے۔ کیمسٹری میں 12 ، باٹنی میں 6 اور زولوجی میں 6 مارکس بچوں کو اضافی دیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!