نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کی ذہنی صحت کو بنیاد بناکر سزا کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک
|
23 Jul 2025
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم ظاہر زاکر جعفر نے سپریم کورٹ میں سزا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ درخواست سینئر وکیل خواجہ حارث کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں جن میں شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ٹرائل کے دوران ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، اور سپریم کورٹ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی متفرق درخواست پر بھی کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا۔
نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگز پر انحصار کیا گیا، حالانکہ یہ ویڈیوز ٹرائل کے دوران درست ثابت نہیں کی گئیں اور نہ ہی ملزم کو فراہم کی گئیں۔
مزید یہ کہ ٹرائل کے دوران کبھی ان ویڈیوز کو چلا کر دیکھا بھی نہیں گیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی ٹھوس وجوہات موجود ہیں اور عدالت اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرے۔
Comments
0 comment