نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا لائحہ عمل تیار

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا لائحہ عمل تیار

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے معاشی ماہرین کے ساتھ ایک اہم بیٹھک کی ہے
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا لائحہ عمل تیار

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

مسلم لیگ (ن) نے اپنی آئندہ ممکنہ حکومت کی روشنی میں عوام کو ریلیف دینے اور بالخصوص گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی قیادت کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شرح ترقی میں اضافے،  ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کیے گئے۔

اجلاس میں معاشی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ معاشی مسائل کے مکمل حل کیلیے اصلاحات بھی زیر غور آئیں۔

ن لیگ نے معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات مرتب کرلئے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!