نواز شریف نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنوایا، جے یو آئی کا دعویٰ
Webdesk
|
16 Jan 2026
اسلام آباد: جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نواز شریف نے کرائی، اس حوالے سے محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا تھا۔
سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے بھی اپنے اندر کا غصہ نکالنے کے لئے محمود خان اچکزئی کا نوٹی فکیشن جاری کرایا، یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے بھی محمود خان اچکزئی کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا، محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں۔
کامران مرتضی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا چاہئے۔
Comments
0 comment