نیب کا راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، آفس سیل

نیب کا راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، آفس سیل

نیب کی 25 رکنی ٹیم نے پنجاب پولیس کے ساتھ ملکر چھاپہ مارا
نیب کا راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، آفس سیل

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

قومی احتساب بیورو (نیب) اور پولیس نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جبکہ وہاں سے کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نیب کی 16 رکنی ٹیم نے القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات حاصل کرنے کیلئے چھاپہ مارا، اس دوران بحریہ کے کارپوریٹ دفتر کی تلاشی لی گئی اور تمام ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

نیب اور پولیس نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے چاروں طرف گھیراؤ کیا جبکہ اسلام آبا د پولیس کی بھاری نفری بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کے باہر موجود رہی اور بحریہ ٹاؤن جانے والے راستے کو بند کیا۔

نیب کی ٹیم نے تقریبا سوا گھنٹے تک ہیڈ آفس میں تلاشی کی اور پھر بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ ہیڈ آفس ون اور ٹو چیف ایگزیکٹوآفس، شکایات دفترکو بھی سیل کردیا۔

نیب کی چھاپہ مار ٹیم نے بحریہ ٹاؤن آفس سے تمام ریکارڈاور کمپیوٹر تحویل میں لے لیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!