نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2024
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے چالیس ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔
نیپرا حکام نے بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے صارفین کیلیے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظور دے دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلے سے صارفین پر 40ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ تاہم حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔
حالیہ اضافے کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے بلوں پر ہوگا اور اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام لائف لائن صارفین پر ہوگا، جن سے اپریل تا جون بلوں میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ مارچ 2024 تک تھا، صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
Comments
0 comment