پہلگام حملہ، پاکستان کا بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ

پہلگام حملہ، پاکستان کا بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ

لشکر طیبہ کا کوئی وجود نہیں پاکستان میں اور نہ اس میں اتنی صلاحیت ہے، وزیر دفاع
پہلگام حملہ، پاکستان کا بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں سیاحتی مقام پر 26 افراد کے قتل کے واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے 

22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے میں سیاح ہلاک ہوئے، 2000 کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے خونریز حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

واقعے کے بعد سے دونوں ایٹمی ہمسایہ ممالک ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں۔  

اس سلسلے میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کسی بھی تحقیقات میں بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گرد حملے کو بہانہ بنا کر پانی کے معاہدے کو معطل کر دیا، جبکہ یہ اقدام گھریلو سیاست کے لیے کیا گیا۔  

خواجہ آصف نے کہا، "ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ بھڑکے، کیونکہ یہ خطے کے لیے تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔"

انہوں نے بھارت کے ان دعوؤں کی بھی تردید کی جن میں دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان سے جوڑا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لشکر طیبہ پاکستان میں غیر فعال ہو چکی ہے اور اس کے پاس وہاں سے حملوں کی منصوبہ بندی یا انہیں انجام دینے کی کوئی صلاحیت نہیں۔  

انہوں نے زور دے کر کہا، "ان کا (لشکر طیبہ کا) پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!