پاک بھارت کشیدگی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

پاک بھارت کشیدگی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

سوشل میڈیا پر ریاست کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی
پاک بھارت کشیدگی، ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 500 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوگئی

ویب ڈیسک

|

9 May 2025

پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف 500 سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےملوث اکاونٹس کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں یہ سوشل میڈیا اکاونٹس مربوط ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہیں،سوشل میڈیا اکاونٹس 8 مئی کو ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن پروپیگنڈہ مہم کا حصہ پائے گئے۔

سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ملوث اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا تجزیہ کر رہی ہیں،اکاؤنٹس کوآپریٹ والے افراد،اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا حصول کے لئے کارروائی جاری ہے۔

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ریاست کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر کو فیصلہ کن قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!