پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن، تہران نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن، تہران نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

پاکستان نے ایران میں علیحدگی پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
پاکستان کا ایران میں جوابی آپریشن، تہران نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

18 Jan 2024

پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنای، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی کارروائی میں 7 غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بلوچ علیحدگی پسندوں  کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد ڈوزیئرز بھی ایران کے ساتھ شیئرکیے، سنجیدہ تحفظات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے  نام نہاد سرمچار  بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔

 آج صبح دہشتگردوں کے خلاف کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اصولوں کی رہنمائی میں پاکستان کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے۔مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!