پاکستان کی افغانستان میں حملے کی تصدیق

پاکستان کی افغانستان میں حملے کی تصدیق

حافظ گل بہادر گروپ کالعدم جماعت سے مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے
پاکستان کی افغانستان میں حملے کی تصدیق

Webdesk

|

18 Mar 2024

پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس میں حافظ گل بہادر اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے نشانوں و دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حافظ گل بہادر سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گروپ آپریشن کا اہم ٹارگٹ تھا، حافظ گل بہادر گروپ کالعدم جماعت سے مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کا بہت احترام کرتا ہے، افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر کالعدم جماعت کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

 ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، دہشت گرد پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کے لیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!