پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغانستان کو کتنا نقصان ہوا؟

پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغانستان کو کتنا نقصان ہوا؟

پاکستان نے جوابی کارروائی کی، جارحیت کا آغاز افغانستان کی جانب سے کیا گیا
پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغانستان کو کتنا نقصان ہوا؟

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے افغان فورسز کی جانب سے کی گئی بلااشتعال سرحدی فائرنگ کے جواب میں 19 افغان سرحدی چوکیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، افغان فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مختلف سرحدی مقامات پر پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی جانے والی افغان چوکیوں کو پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران متعدد افغان ٹھکانے تباہ ہوگئے اور طالبان اہلکار اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی یہ کارروائی ایک بڑی آپریشنل کامیابی سمجھی جا رہی ہے، جس نے افغان فورسز کی سرحدی اشتعال انگیزی کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔

رپورٹس کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ انگوڑ اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارامچہ سمیت مختلف سرحدی علاقوں سے کی گئی تھی، جس کے بعد پاک فوج نے درست اور جامع جوابی حملے کیے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان پوزیشنوں پر بھاری نقصان ہوا جبکہ کئی چوکیوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

سیکیورٹی حکام نے اس پیش رفت کو پاکستان کی سرحدی خودمختاری کے دفاع میں ایک واضح پیغام قرار دیا ہے کہ ملک کی علاقائی سالمیت پر کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!